• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PFUJ کا ملک میں آزادی صحافت یقینی بنانے کا عزم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے آزادی صحافت کو یقینی بنانے اور ملک میں انسانی حقوق کیلئے لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایک بیان میں صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ملک میں آزادی صحافت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا اور صحافیوں کی آزادی ہی حکمرانی، شفافیت، جمہوریت اور جمہوری اصولوں کو یقینی بناسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان کے زوال اور طویل آمریت کے باعث ضیاء کی حکومت نے پہلے ہی پیچیدہ معاملات کو مزید خراب کردیا تھا۔ اختلاف رائے کی آوازوں کو بند کرنے کے لئے بنائی گئی پالیسی کے دوران کئی اخبارات، رسالے اور میڈیا اداروں پر پابندی لگادی گئی، صحافیوں کو گرفتار کرکے فوجی عدالتوں کی جان سے انہیں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ صحافیوں کو سرعام کوڑوں کی سزائیں دی گئی جو ا ب بھی دنیا بھر میں صحافی برادری کو پریشان کرتی ہے۔ صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت، جمہوری اصول اور ادارے اسی وقت پھلے پھولیں گے اور مضبوط ہوں گے جب آزاد میڈیا، آزادی اظہار اور اختلاف رائے کی آوازوں کو عزت دی جائے۔

تازہ ترین