• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کھیلوں کے فروغ کیلئے روٹری کلب میدان میں کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کروں گا، ڈاکٹر فرحان عیسی

پاکستانی کھیلوں میں نمایاں حیثیت رکھنے والے اور انہیں بھرپور سپورٹ کرنے والے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ نے روٹری انٹرنشنل ڈسٹرکٹ گورنر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وہ روٹری کلب کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور اُن کی اولین کوشش ہوگی کہ اپنی گورنری کے دور میں کھیلوں کی تنظیموں اور اداروں کی مشکلات کا خاتمہ ہو اور میں حکومتی اداروں سے بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے کاوشیں اور کوششوں کو جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت پورے ملک میں ہم نے ٹیبل ٹینس کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ 

کھیلوں کے فروغ کیلئے روٹری کلب میدان میں کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کروں گا، ڈاکٹر فرحان عیسی
کھیلوں کی تقریب میںروٹری انٹرنشنل ڈسٹرکٹ گورنر ڈاکٹر فرحان عیسی کے ساتھ لیا گیا گروپ

اس کے علاوہ باسکٹ بال، فٹ بال، سیپک ٹاکرا، کراٹے اور کھیلوں کے دیگر شعبوں کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے ادارے کے تحت بھر پور تعاون اور سرپرستی کی ہے اور انشا اللہ یہ سلسلہ روٹری انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے بھی جاری و ساری رہے گا۔جنگ سے باتیں کرتے ہوئے ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا تھا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تحت ہمارا پلان یہ ہے کہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی کی دی جائے اور اس سے متعلقہ تمام امور میں بہتری لائی جائے۔ اسپورٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے اور اس کے ذریعے اکنامی کا پہیہ چلائیں گے جو اصل میں وقت کی اہم اور شدید ضرورت ہے پاکستان کی میں روٹری گورنر سے بھی توقع رکھتا ہوں۔ 

جب اسپورٹس کسی ملک میں ہوتے ہیں تو وہاں بہت سارے مثبت اثرات ہوتے ہیں مثال کے طور پر جیسے پی ایس ایل ہوا تو گرائونڈ کو تیار کیا گیا تو اس میں بھی لوگوں کو جابس ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اسپورٹس کے ایونٹس ہوتے ہیں تو ان کی کٹس، کھیلوں کا سامان کافی تعداد میں فروخت ہوتا ہے اور اس کے متعلق انڈسٹریز چلتیں ہیں۔ میڈیا کور کرتا ہے تو اس کی جابز نکلتی ہیں۔ میڈیا جب انٹرنیشنلی مختلف گیمز کو کور کرتا ہے اور پاکستان کا امیج بنتا ہے۔ ہمارے پلیئرز بھی مشہور ہوتے ہیں۔ ایڈورٹائزرز کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔ لوگ جو دیکھنے کیلئے آئیں گے ملک میں تو ہم نے کوششیں کرکے پی ایس ایل کو کراچی لائے تھے۔ جب دنیا بھر کے کھلاڑی اور تماشائی ہمارے ملک میں آئیں گے لوگوں ائیں گے۔ 

یہ لوگ شاپنگ بھی کریں گے آئوٹنگ بھی کریں گے اس سے بھی ہمارے ملک کی اکنامی بوسٹ اپ ہوگی۔ کسی بھی ملک میں انٹرنیشنل ایونٹس ہونے سے دنیا بھر میں پیس کا میسج جاتا ہے تو وہ ممالک وہاں انویسٹمنٹ بھی کرتے ہیں۔ اس تناظر میں میں سمجھتا ہوں کہ میں روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ گورنر کی حیثیت سے اسپورٹس کی حوصلہ افزائی کروں گا صرف اس لئے نہیں کہ اسپورٹس آگے بڑھے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ہمارے کھلاڑی جب کسی ملک میں جاتے تو ملک کے سفیر کی حیثیت سے جاتے ہیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ 

اس کیلئے ہم گرانٹس دلوائیں گے، سہولتیں فراہم کروائیں گے ۔ اس وقت کرونا وائرس نے دنیا بھر میں ادھم مچا رکھا ہے اس وبا سے کھیل بھی بہت بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے یہاں کھلاڑیوں کو وہ سہولتیں نہیں ملتی جو دنیا بھر میں دی جاتی ہیں لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ کوویڈ 19 سے متاثر کھلاڑیوں کو مدد کی جائے، ایسو سی ایشنز ہم سے رابطہ کریں ہم اسی پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کی مدد کرسکیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین