• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روٹری کلب سے کھیلوں کے فروغ دیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی

سندھ حکومت کی ہدایت پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے صوبے بھر کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کردیا ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہے، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت نے ایس او اے سے الحاق شدہ تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی تفصیل اور تصویر جلد از جلدسندھ اولمپکس اور اپنی متعلقہ فیڈریشن کو بھیبھیج دیں،جس میں ڈسٹرکٹ، ڈویژنل کھلاڑیوں کی کار کردگی، عمر، تعلیمی قابلیت کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہے،جس کا مقصد قومی کھیل اور سندھ گیمز کے موقع ٹیموں کے انتخاب میں سامنے آنے والی شکایت کو روکنا ہے اور ان مقابلے میں صوبے اور ڈسٹرکٹ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہے۔

روٹری کلب سے کھیلوں کے فروغ دیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی
عالمی اسپورٹس جرنلسٹ ڈے کے موقع پر سجاس کی تقریب کے شرکاء کا آصف خان اور اصغر عظیم کے ساتھ گروپ

 کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر،سجاس کے سرپرست اعلیٰ،کھیلوں کی نامور شخصیت پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 3271کے گورنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ درایاں سنبھال لیں،اس حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر روٹری انٹر نیشنل کے ٹرسٹی عزیز میمن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ روٹری کلب کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے اور اُن کی اولین کوشش ہوگی کہ میری گورنر ی کے دور میں کھیلوں کی تنظیموں اور اداروں کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔

کراچی سمیت پورے ملک میں ہم نے ٹیبل ٹینس کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے اس کے علاوہ باسکٹ بال،کراٹے اور کھیلوں کے دیگر شعبوں کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے ادارے کے تحت بھر پور تعاون اور سرپرستی کی ہے اور انشا اللہ یہ سلسلہ روٹری انٹر نیشنل کے پلیٹ فارم سے بھی جاری و ساری رہیگا۔دریں اثناء پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی، معروف اسپورٹس ڈئزانر و کھیلوں کے سرپرست ندیم معاذ جی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،اور دیگر نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کو روٹری انٹر نیشنل کا ڈسٹرکٹ گورنر کی ذمہ درایاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اپنے ادارے کی طرح روٹری انٹر نیشنل کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلا ح و بہبود اور سرپرستی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کے آن لائن سیشن میں اولمپیئن قمر ابراہیم اور سینئر اینکر پرسن یحیٰ حسینی نے خصوصی شرکت کی. اس موقع پر ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید،کوچ اولمپیئن سمیر حسین، وسیم احمد کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی.قمر ابراہیم نے قومی کھلاڑیوں کو موجودہ ہاکی اور سابقہ ادوار میں کھیلی جانے والی ہاکی کے فرق کے بارے میں بتایا کہ ہم کس طرح دیگر ممالک کی طرح جدید ہاکی کو استوار کرسکتے ہیں.انہوں نے کھلاڑیوں کی تیلنیکی صلاحیتوں کو سراہا البتہ فزیکل فٹنس کے بارے میں مزید بہتری کی جانب توجہ دلائی.انہوں نے کہا کہ موجودہ ہاکی میں فٹنس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ تمام کھلاڑی اپنی پوزیشن پر زیادہ سے زیادہ دیر تک بہتر کھیل پیش کرسکیں۔

روٹری کلب سے کھیلوں کے فروغ دیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی
ڈاکٹر فرحان عیسی

معروف سینئر اسپورٹس اینکر یحیٰ حسینی نے بھی کھلاڑیوں کے لائیو آن لائن سیشن میں خصوصی شرکت کرتے ہوئے ماضی کی فتوحات اور موجودہ پاکستان ہاکی کو درپیش چیلنجز کے بارے میں اظہار خیال کیا.انہوں نے قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی کاوشوں اور کھلاڑیوں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی.بعد ازاں قومی ہاکی ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں نے آن لائن سیشن میں خصوصی شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نےالحاق شدہ 16 کھیلوں کی فیڈریشنز کو خصوصی گرانٹ جاری کرتے ہوئےرقم کھلاڑیوں کی تربیت اور کوچنگ پر خرچ کرنے کی ہدایت کیہے،والی بال کے قومی کھلاڑیوں کے لیے سب سے زیادہ رقم 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں،ایتھلیٹکس، اسنوکر،کبڈی اور رائفل کی قومی تنظیموں کو 20،20لاکھ روپے مل گئے،اسکواش،ٹینس،باڈی بلڈنگ، ہاکی، جوڈو اور بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کے لیے 15،15 لاکھ روپے کا اجرا کیا گیا ہے،نیٹ بال،تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ ریسلنگ اور کراٹے فیڈریشن کو 10،10 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔

روٹری کلب سے کھیلوں کے فروغ دیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی
تہمینہ آصف

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے مطابق مالی امداد کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو معاشی مسائل سے نکالنا ہے،قومی فیڈریشنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ملنے والی رقم قومی کھلاڑیوں کے لیے ہے، اسے انتظامی اخراجات پر خرچ نہ کیا جائے،پی ایس پی کی جانب سے اس سے قبل50 لاکھ روپے پہلے ہی 55 سابق مستحق قومی کھلاڑیوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔کراچی اسپورٹس فورم کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے سید وسیم ہاشمی کو آئندہ چار سالہ مدت کیلئے صدر مقرر کردیا ہے آصف عظیم بحیثیت چیئرمین اور مراد حسین جنرل سیکریٹری کے طور پر اپنی ذمے داریاں اداکریں گے دیگر عہدیداران میںتہمینہ آصف سینئیر نائب صدر، سید مختار احمد اورذیشان مرچنٹ نائب صدور،جوائنٹ سیکریٹری کیلئے سیدفائق رضوی ، سیکریٹری فنانس کیلئے محمدناصر جبکہ مسرور علی زیدی، محمد طارق، خلدون راجہ، فراز اعجاز اور محمدعلی کی تقرری ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور کی گئی ہے۔

روٹری کلب سے کھیلوں کے فروغ دیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی
آصف عظیم

اس موقع پر صدر کے ایس ایف سیدوسیم ہاشمی نے اپنی تقرری پر ہائوس کے تمام ممبران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کھیلوں کی سرگرمیوں کی ترویج و ترقی دینے اور کھلاڑیوں کو ان کی زندگیوں میں ہی ان کاجائز مقام دلانے کیلئے عملی جدوجہدکرنا ہے فورم کے پلیٹ فارم سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیاب کھلاڑیوں اور کوچزکی پذیرائی اور مستحق کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے فلاحی منصوبوں کا آغازاور انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے مستقبل کو مزنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو جدید تیکنیک سے آگاہی فراہم کرنے کیلئے کوچنگ ،فزیکل فٹنس اور ٹیکنیکل کورسزاور اسپورٹس میڈیسن کے حوالے سے سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ 

روٹری کلب سے کھیلوں کے فروغ دیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسی
سید وسیم ہا شمی

وسیم ہاشمی کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے وابستہ اسپورٹس فیڈریشنز اور کھیلوں کی صوبائی ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی مشاورت سے بے روزگار کھلاڑیوں اور کوچزکو سول سوسائٹی، مخیر حضرات اور اداروں کے تعاون سے باعزت روزگار کیلئے مددفراہم کرنے اور ان کی مالی معاونت بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے سینیئر نائب صدر تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ کراچی اسپورٹس فورم کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کررہا ہے۔

سندھ ٹینس ایسو سی ایشن نے پاکستان کی پہلی سہ روزہ اسپورٹس فار لائف آن لائن ٹینس کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر سے تین سو سے زائد کھلاڑیوں، کوچز، تعلیمی اداروں کے جسمانی تربیت کے اساتزہ نے رجسٹر کرایا،محمد خالدرحمانی ورکشاپ ڈائیریکٹر اور شہزاد قاضی تیکنیکل ایڈمنسٹریٹر تھے۔ملک بھر کے معروف کوچیز ، حامد نیاز،کامران خلیل، سارا منصور، نعما ن الحق ۔ نمیر شمسی۔ رشید ملک ، او ر امریکہ سے جلیل خان نے ورکشاپ میں لیکچر دئے۔پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی عقیل خان افتتاحی تقریب کے اور رشید ملک اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مقررین نے پاکستان میں کوچنگ کے حوالے سے درپیش آنے والی مشکلات کاذکر کیا اور اسے حل کرنے کی تجاویز بھی دیں۔ اور کوچنگ کو پروفیشن کے طور پر اختیار کرنے کے بارے میں انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کے مختلف کورسیس کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ پاکستان میں بین لا اقوامی سطح کے کھلاڑی ابھر کر سامنے نہ آنے کی بنیادی وجہ کھلاڑیوں کی محنت میں کمی ہے اور وہ شارٹ کٹ راستہ اپناتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جلد ہی ٹینس کے افق سے غائب ہو جاتے ہیں ،محمد خالد رحمانی ، نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے موجودہ وبائی صورت حال کے باعث اس قسم کے ورکشاپ کی تعلیمی اور علمی افادیت پر بھی زور دیا، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سابق خازن ،سندھ رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اختر خان درانی کی برسی ان کی رہائش گاہ پر منائی گئی ، جس میںکھیلوں کی معروف شخصیات و کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ان میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی ،سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نفیس احمد ،نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے صدر شی ہان شہزاد احمد ،اُسامہ قادری ،مظہر عالم ،شہزاد پرویز ،اعظم خان ،عظمت پاشا، کے الیکٹرک اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی،پاکستان کونسل فور ٹرڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز (پی سی ٹی ایس جی) کے چیئرمین خلیل احمد خان سینئر نائب صدر سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف سیکریٹری بیرسٹرافتخار رضا خان، نائب صدور بریگیڈئر (ر) اعظم آفندی، حسین احمد مدنی ، عبدالغفار خان ، ملک مہربان علی، سید خالد حسین ،محمد شاہد اسلام، ساجدہ نسرین ، میاں سلیمان اسلام ، محمد طارق عباسی، سید غیور حسین، ایسو سی ایٹ سیکریٹری ابو ظفر صادق، فنانس سیکریٹری کاظم علی، پریس سیکریٹری حیدر علی داؤد، ارکان ایگزیکٹو کمیٹی طارق علی، کرنل (ر) رضوان احمد سمیت تمام ارکان ایگزیکٹو اور ممبران نے وفاقی وزیر تعلیم اور صدر پاکستان کونسل فور ٹرڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز شفقت محمود کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سابق سیکریٹری اے کیو راجہ مرحوم کی اہلیہ اور کراچی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خلدون راجہ کی والدہ انتقال کرگئیں، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، کراچی اسپورٹس فورم کے چیئرمین آصف عظیم، صدر سید وسیم ہاشمی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا

سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا، اس موقع پر ہونے والی تقریب میں کورونا کے حوالے سے ایس او پی کی مکمل پابندی کی گئ، تقریب میں عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا. اقوام متحدہ کے چارٹرڈ ، ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس ور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

سجاس کی جانب سے شرکاء کے لئے واک تھرو گیٹ ماسک اور سنیٹائیزر کا انتظام کیاگیا تھا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا تھا کہ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈےمنانے کا مقصد اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے. سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ آج عالمی تنظیم کے تحت پہلی ای کانفرنس کا انعقاد یک مثبت اقدام ہے۔ 

ای کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے. اس موقع پر سینئر جرنلسٹس زبیر نذیر خان، شاہد علی خان اور ریاض الدین نے دیگر صحافیوں کے ساتھ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک کاٹا.تقریب میں سجاس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں سنیئر صحافی رشید شکور کی والدہ، معروف اسپورٹس جر نلسٹ اقبال منیر کی والدہ اور ممتاز کر کٹ مبصر منیر حسین مرحوم کی اہلیہ اور شاہد علی خان کے بھائی اور بہنوئی کے علاوہ کورونا وائرس سے شہید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین