• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں میچز کھیلے گی۔

ای سی بی کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 5 اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گرائونڈ پر پہلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگی، مانچسٹر ٹیسٹ کے بعد ساؤتھمپٹن میں بقیہ دونوں ٹیسٹ ہوں گے جو 13 اور 21 اگست سے کھیلے جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز مانچسٹر میں ہوگی جہاں 28، 30 اگست اور یکم ستمبر کو یہ میچز ہوں گے، پہلا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی ڈے نائٹ ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی دن میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم ابتدائی قرنطینہ اور ٹریننگ کررہی ہے، جہاں سے وہ 13 جولائی کو ڈربی روانہ ہوگی، ڈربی میں پاکستان کرکٹ ٹیم باضابطہ ٹریننگ کرے گی جس میں دو انٹر اسکواڈ چار روزہ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین