• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا پر مظالم‘ میانمار کے آرمی چیف‘ ڈپٹی پر پابندی عائد

کراچی (نیوزڈیسک)برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جس کے تحت ان افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد اور ویزاپابندیاں عائد کی جائیں گی ۔اس سلسلے میں پیر کو بورس جانسن حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بر بریت اور سفاکی میں ملوث میانمار کے دو اعلیٰ فوجی عہدیداروں سمیت 49ایسےافراد اوراداروں پر پابندی لگائی گئی ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے ہیں ۔اس فہرست میں میانمار آرمی کے کمانڈران چیف من اونگ الانگ اور ڈپٹی کمانڈران چیف سوون شامل ہیں ۔یہ پہلی بار ہے جب برطانوی حکومت کی جانب سے براہ راست انسانی حقوق کی پامالی اور خلاف ورزی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔اس سے پہلے اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی جانب سے عائدکردہ پابندیوں میں برطانیہ شریک ہواکرتاتھا۔

تازہ ترین