• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR کا ضمنی گرانٹس سے ریفنڈز ادائیگی کا منفرد طریقہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) گزشتہ مالی سال کے محصولات کی وصولی میں اضافے کے لئے ایف بی آر نے ضمنی گرانٹس کے ذریعے 100 ارب روپے کے ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔

ایسا ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اس طرح کی جدت یہ دکھانے کیلئے کی گئی کہ ایف بی آر نے محض چار فیصد سے زائد کی نمو حاصل کی۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دلیل دی کہ گزشتہ مالی سال خلاف معمول تھا اس لئے حکومت نے ضمنی گرانٹس کے ذریعے ٹیکس ریفنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ ریفنڈ ادائیگی کووڈ 19 وبائی مرض کے بعد منفی اثرات سے چھٹکارا پانے کیلئے 1240 ارب روپے کے مجموعی محرک پیکج کا حصہ ہے۔ ایف بی آر نے 30 جون 2020 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں 3989 ارب روپے اکٹھا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم آزاد ماہر اقتصادیات اس موقف سے اتفاق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ حکومت نے دوسرے مسلسل سال ایف بی آر کی کلیکشن میں مجموعی سال در سال کمی کی ذلت سے بچنے کیلئے صرف اختتامی مالی سال میں انوکھا حربہ اپنایا۔

تازہ ترین