کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور گلگت بلتستان کونسل کے مشترکہ اجلاس منعقدہ پاکستان ہاؤس کراچی میں کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی عوام کو حکمران بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام پی ایس پی کو ووٹ دیں۔