• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ 71 ہزار 331 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 41 ہزار 503 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 44 لاکھ 64 ہزار 415 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 901 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 67 لاکھ 65 ہزار 413 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 993 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 41 ہزار 129 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 15 لاکھ 82 ہزار 620 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 198 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 25 ہزار 516 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 26 ہزار 71 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 65 ہزار 556 زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 20 ہزار 198 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 23 ہزار 185 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 494 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 230 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 772 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 5 ہزار 703 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 869 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 388 ہو گئیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 384 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 557 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 236 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 768 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 31 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 61 ہزار 750 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: اسپین کی 95 فیصد آبادی کورونا کا شکار ہوسکتی ہے

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 869 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 819 رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 968 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 716 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 565 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 509 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 839 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 96 ہزار 713 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 306 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 34 ہزار 957 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین