• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن کلاسز والے غیر ملکی طالبعلم امریکا میں نہیں رہ سکیں گے


امریکی محکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے غیر ملکی طالب علموں کے لیے اعلان کیا ہے کہ آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علم اب امریکا میں نہیں رہ سکیں گے۔

امریکی حکومت کے اعلان کے مطابق اب آن لائن کلاسیں لینے والے غیر ملکی طالب علموں کا امریکا میں رہنا غیر قانونی قرار پائے گا۔

امریکی محکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی طلباء کو یا تو امریکا چھوڑنا ہو گا یا نئے سیمسٹر کے لیے کوئی آف لائن کورس لینا ہو گا۔

امریکی محکمۂ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قواعد کی پاسداری نہ کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: طالب علم آن لائن کلاس کے دوران لمبی تان کر سوگیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بعض امریکی یونی ورسٹیوں نے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین