• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر اور ذوالفقار مرزا کے تعلق سے متعلق فہمیدہ مرزا سے پوچھا جائے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کے تعلقات سے متعلق فہمیدہ مرزا سے پوچھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (جے آٸی ٹی) کی رپورٹ منظر عام پر لاٸی۔

مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ علی زیدی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منشور کہ ’اس قدر جھوٹ بولو کہ وہ سچ دکھائی دینے لگے‘ پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کے تعلق سے متعلق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے پوچھا جائے۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ میں ملوث ملزمان کے وکیل وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:علی زیدی نے ایک اور JIT رپورٹ پیش کر دی

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے ایک اور جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرتے کہا تھا کہ آج آپ کے سامنے جے آئی ٹی رپورٹ رکھ رہا ہوں، جس کے ہر صفحے پراسپیشل برانچ، سی آئی ڈی، آئی ایس آئی، آئی بی، پاکستان رینجرز اور ایم آئی کے حکام کے دستخط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں فریال تالپور، عبدالقادر پٹیل، شرجیل میمن، یوسف بلوچ، ذوالفقار مرزا اور نثار مورائی کا نام ہے۔

تازہ ترین