• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے لاہور میں طالبات ہراسگی پر کمیٹی بنادی


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ طالبات کو ہراساں کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کو ہراساں کرنے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کمیٹی واقعات کی غیر جانب دارانہ انکوائری کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کے ذمے دار عناصر سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

خصوصی کمیٹی 10 دن میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کرے گی۔

تازہ ترین