• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں 21غیرقانونی کریش پلانٹ سیل کردیئے گئے

کوئٹہ ( خ ن)محکمہ ادارہ تحفظ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ شہر اور گر دانواح میں چلنے والے21غیرقانونی کریش پلا نٹوں کو اسپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر میر وائس کاکڑ اور ادارہ تحفظ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر مبین الحق اورریسرچ افسر شوکت بنگلزئی کی نگرانی میں سیل کردیا گیا۔یہ کریش پلانٹ شہر میں آلودگی کا سبب بن رہے تھے ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے اس مرحلے میں کچلاک مشرقی بائی پاس اور مغربی بائی پاس پر واقع حاجی لال جان کریشن پلا نٹ ،حاجی مجید شاہوانی کریش پلانٹ ، میر ناصر رند کریش پلائٹ ،اچکزئی پلانٹ 1,2بلوچستان پلانٹ جبکہ مغربی بائی پاس پر واقع بلال کریش پلانٹ میر عبدالعمد کریش پلانٹ ،السادت کریش پلانٹ مقبول اسٹون کر یش پلانٹ ،آغا جان کریش پلانٹ ،شا لکوٹ کریش پلانٹ حاجی مبارک کریش پلانٹ ،محمد ی کریش پلانٹ، میر سراج خان رئیسانی پر اجیکٹ ،شہز ادہ اسٹون کریش پلانٹ،ملک عبدالرئوف کاسی ،محمدی کریش پلانٹ کچلاک ،ابا سین کریش پلانٹ،الخیر کریش پلانٹ اور عادل کریش پلانٹ کے خلاف کارروائی کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات محمد جہانگیر کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماحولیات کو صاف رکھنا اور سب سے زیادہ عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے شہر میں فضائی آلودگی ایک بڑ ا مسئلہ ہے اس سے خطرناک امراض جنم لے رہے ہیں اور محکمے کی کوشش ہوگی کہ آلودگی کم کرنے کےلیے اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی ایکٹ 2012ء کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کر یش پلانٹ سیل توڑ نے پر ان افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے گر فتار اور قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ 
تازہ ترین