وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد ’’حفاظت اور روک تھام‘‘ کا بل منسٹری آف ہیومن رائٹس نے تیار کرلیا۔
وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بل کابینہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا ہے ، آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ کورونا وبا سے قبل سینئر شہری بل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے پاس موجود ہے،اُمید ہے سینئر شہری بل جلد منظور کرلیا جائے گا۔