• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی: پولیس مقابلے میں DSP شہید، اشتہاری ملزم ہلاک


خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم نصیر ہلاک ہوگیا۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق علاقہ کالوخان میں پولیس کی اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس افسر ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہو گئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر جوکہ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔

پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کوئٹہ کی مسجد میں دھماکا، ڈی ایس پی امان اللّٰہ سمیت 15 افراد شہید

علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شب قدر سے تھا، علامہ اقبال یکم فروری 2020ء کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔

تازہ ترین