• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے نکل گیا، سردار سرفراز


محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے آگے نکل گیا، شام میں بادل آنے سے شہر کے جنوب مشرقی حصے میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مون سون سسٹم پسنی اور گوادر کے قریب سمندر میں موجود ہے، سسٹم کے اثرات کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے شدید حبس محسوس کیا جارہا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ رات میں شہر کے جنوب مشرقی حصے میں بادل آنے سے شہر کی ساحلی پٹی اور گڈاپ کی جانب ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک جاسکتا ہے، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوجائے گا ۔


اس کے علاوہ کل سے شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ دن اور رات میں بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگا۔


تازہ ترین