• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر ثمرہ افضل نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا

پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر ثمرہ افضل نے  انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کورونا کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں شروع کی گئی مہم کا حصہ بن کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

‏ انگلیند کرکٹ بورڈ نے کورونا کے خلاف لڑنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں ’ریز دی بیٹ‘ نامی مہم شروع کی جس میں میڈیکل اسٹاف کے نام والی ٹریننگ شرٹس انگلینڈ کے کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف نے پہنیں۔

‏سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر ثمرہ افضل نے یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے نام والی شرٹ انگلینڈ کے کرکٹر کرس ووکس نے پہنی۔

‏ انہوں نے کہا کہ ای سی بی کی جانب سے سراہا جانا میرے لئے اعزاز اور خوشی کی بات ہے، خاص بات یہ ہے کہ میرے فیورٹ کرکٹر نے میرے نام والی شرٹ پہنی۔

‏کرکٹر کرس ووکس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ان لوگوں کے لیے ایک معمولی سی چیز ہے جو قربانیاں دے رہے ہیں، مشکل وقت میں سخت محنت جاری رکھنے پر آپ کا شکریہ۔

‏واضح رہے کہ ڈاکٹر ثمرہ افضل قومی کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ہیں۔

تازہ ترین