• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں 18اگست کو ہونے والے انتخابات اکتوبر تک ملتوی

گلگت بلتستان میں 18اگست کو ہونے والے انتخابات اکتوبر تک ملتوی


گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں 18 اگست کو ہونے والے انتخابات اکتوبر تک ملتوی ہوگئے جس کی تصدیق سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق بتایاکہ گلگت میں جی بی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔اے پی سی میں سوائے چند چھوٹی جماعتوں کے تمام پارٹی سربراہان نے جی بی الیکشن مقررہ تاریخ 18اگست کو کروانے پر اصرار کیا تھا تاہم اب اے پی سی میں شریک سیاسی قائدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقررہ تاریخ تک الیکشن کی تیاریاں مکمل نہ ہونے کے امکان کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔سیاسی قائدین کے مطابق اب گلگت بلتستان کے انتخابات اگست کے بجائے اکتوبر میں ہوں گے تاہم الیکشن کے التواء اور بعد ازاں نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کرے گا۔

تازہ ترین