• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال کی گئی گاڑی کے بارے میں تفتیشی اداروں کو مزید تفصیلات مل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں تفتیشی اداروں نے مزید تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔گاڑی سب سے پہلے ہل پارک کے قریب نجی کمپنی کے سی ای او نے خریدی،نجی کمپنی کے سی ای او نے گاڑی ماڑی پور کے رہائشی کو فروخت کی تھی،ذرائع کے مطابق ماڑی پور کے رہائشی نے گاڑی سبزی منڈی پر ایک شو روم کو فروخت کی،حملے میں ہلاک دہشت گرد نے گاڑی شوروم سے 13لاکھ روپے میں خریدی تھی،گاڑی نمبر bap 629 مختلف اوقات پر 3 مالکان کے پاس رہی،ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف چھاپوں کے دوران اب تک 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

تازہ ترین