• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ،ری فنانس شرح میں کمی کے اثرات، 447؍ پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیشنل سیونگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر پابندیوں اور اسٹیٹ بینک کی ری فنانس شرح میں کمی کے مثبت اثرات کے باعث مارکیٹ میں بڑی تیزی کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس میں 447پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے 36ہزارکی حد بھی عبور ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت 66ارب 85کروڑ24لاکھ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم بدھ کی نسبت47.15فیصد زائد رہا ۔ 65.87 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین