آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان: کورونا کیسز 243599 ، اموات 5058


کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 751 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 75 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 58 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 89 ہزار 449 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 375 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 49 ہزار 92 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 900 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 677 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 85 ہزار261 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار972 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 406 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 63 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 829 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 146 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 99 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 125 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 619 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 34 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 485 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 41 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 23 ہزار 255 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی کُل تعداد 15 لاکھ 14 ہزار 858 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید