• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی کا گیارواں ٹریڈنگ سیشن، 48؍ پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے مالی سال سے شروع ہونے والا تیزی کا رحجان برقرار ،ڈیڑھ سال کے بعد پہلی بار مسلسل 11ویں ٹریڈنگ سیشن میں تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس میں 48پوائنٹس کا اضافہ ہوا سرمایہ کاری مالیت 7ارب2کروڑ41لاکھ روپے بڑھ گئی ، 46.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت کم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال سے شروع ہونے والا تیزی کا تسلسل کاروباری ہفتے کا اختتام پر بھی جاری رہا ۔

تازہ ترین