• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ بزدار کاگریٹر تھل کینال منصوبہ جلد شروع کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے 5 اضلاع میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کے گیم چینجر پراجیکٹ گریٹر تھل کینال کوشروع کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں گریٹر تھل کینال اورآبپاشی امور سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب میں کینال سسٹم کی بحالی پر کام تیز کیا جائے۔آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔گریٹر تھل کینال کیلئے اراضی کے حصول کی قانونی کارروائی ترجیحاً مکمل کی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراضی کے حصول کیلئے متعلقہ کمشنرفوری طورپر سروے مکمل کرائیں۔گریٹر تھل کینال کیلئے میرٹ پراراضی کے نرخ کاتعین کیا جائے۔ اراضی مالکان کو شفاف طریقے سے اراضی کی قیمت ادا کی جائے۔اراضی کے نرخ کی ادائیگی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا جائے۔

تازہ ترین