• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے دوسرے مرحلے کی منظوری

ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے دوسرے مرحلے کی منظوری


اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے ساتھ ٹڈی دل کا حملہ پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے‘ حکومت ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے دورہ کے دوران کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کی اصولی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ متاثرہ کسانوں کو اس پیکیج کے ذریعے معاوضہ دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ کووڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل کا حملہ پاکستان کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے‘یہ ملک کے غذائی تحفظ کا معاملہ ہے۔

تازہ ترین