ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے باوجود معیشت کو بند نہیں کرسکتے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ معاشی، سماجی و ثقافتی سرگرمیاں صحت سے متعلق پروٹوکول کے تحت جاری رکھی جانی چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرگرمیاں بند کردیں تو عوام بھوک اور دباؤ کا شکار ہوجائیں گے۔
حسن روحانی نے مزید کہا کہ طویل مدت کے لیے کاروباری اور معاشی سرگرمیاں بند رکھنا ممکن نہیں، عوام اسے تسلیم نہیں کریں گے۔
ایران میں آج کورونا سے 188 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 635 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: دنیا میں کورونا کیسز 12652711، اموات 563488
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 117 ہوگئی ہے۔