• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی رہنماؤں کا میرشکیل کی ہمشیرہ کے انتقال پراظہار افسوس


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے جنگ گروپ کے بانی میرخلیل الرحمٰن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شبہاز شریف نے کہا کہ انھیں افسوس ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کو بھائی میر جاوید رحمٰن کے بعد ہمشیرہ کے انتقال کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو ہمشیرہ کی تجہیز و تکفین میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میر شکیل الرحمٰن کے نام تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

قومی عوامی تحریک کے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اس موقع پر مير شکیل الرحمٰن صاحب کی ضمانت يا پيرول پر رہائی انسانی، قانونی اور مذہبی روايات کا تقاضا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجا ظفرالحق نے بھی میرشکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

جنگ گروپ کے بانی میرخلیل الرحمٰن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی ہمشیرہ گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔

تازہ ترین