• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈنگ رکی تو معیشت کی بحالی کو نقصان ہوگا، آئی ایم ایف

واشنگٹن (اے ایف پی) کورونا وائرس کی وبا کے دوران معیشت کی تباہی سے بچنے کیلئے جیسے جیسے دنیا بھر کی حکومتوں نے رقوم خرچ کرنا شروع کیں، عالمی سطح پر قرضوں کی شرح میں تاریخی اضافہ دیکھنے کو ملا، لیکن آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ فنڈنگ کا سلسلہ روکا گیا تو اس سے معیشت کی بحالی کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ معاشی سست روی میں فنڈز کے ذریعے مدد کی فراہمی ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے فسکل پالیسی چیف وکٹر گیسپر نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مالی مدد واپس لینا یا بند کرنا پر خطر اقدام ہوگا، اور یہ خطرہ بڑھتے قرضوں کے خطرے سے بھی بڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس غلط اقدام کی وجہ سے ہی معاشی سست روی سے نمٹنے میں مشکلات پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کاہ کہ صورتحال اس قدر پیچیدہ اور خراب ہے کہ کم ترین شرح سود کے باوجود قرضوں کی سطح بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر قرضوں کی شرح جی ڈی پی کا 100؍ فیصد ہو چکی ہے اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں خسارے کی شرح وبا کے دور سے پہلے کے دور کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین