• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک شارٹ فال کے نام پر جھوٹ بول رہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے ایک وفاقی وزیر گورنر کیساتھ کھڑے ہوکر فرماتے ہیں کہ اب کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی گویا کے الیکٹرک کراچی کیساتھ جو ظلم کر رہی ہے وہ وفاق کے ایماء پر ہورہا ہے۔ کے الیکٹرک شارٹ فال کے نام پر قوم سے جھوٹ بول رہی ہے۔ کراچی میں 3300میگا واٹ بجلی کی طلب ہے جبکہ کراچی کے لیے 4000ہزار میگا واٹ بجلی بن رہی ہے، حبکو 2920میگاواٹ، پورٹ قاسم کول پاور 1320میگا واٹ، کینپ 137میگا واٹ، تھرکول 660میگاواٹ نیشنل گرڈ سے کراچی کو فراہم کررہا ہے، گُل انرجی 126میگاواٹ،ٹپال انرجی 136 میگاواٹ، ونڈ مل سے 99 میگا واٹ ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کراچی کے خلاف سوچیں سمجھیں سازش ہے۔ کے الیکٹرک وفاقی حکومت کے نیچے کام کرتا ہے، وفاقی حکومت کے نمائندے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کررہے ہیں گویا وہ اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاج کرکہ عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

تازہ ترین