آپ آف لائن ہیں
منگل13؍ذی الحج 1441ھ 4؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹیٹ بینک نے 5کھرب 92ارب سے زائد قرضے ایک سال کیلئے موخر کردیے

اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی وباءسے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں اسٹیٹ بنک کے قرضہ موخرو ری شیڈول کرنے کی اسکیم کے تحت اب تک 5کھرب 92 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے قرضوں کو ایک سال کیلئے موخرکردیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق اصل زر کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخرکرنے کی سکیم کے تحت تین جولائی 2020 تک سٹیٹ بنک کو 12لاکھ ، 22 ہزار 732 درخواستیں موصول ہوئی جن کے ذمہ واجب الاداقرضہ کا حجم 23کھرب 22ارب 99کروڑ70لاکھ روپے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید