• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی اوربدنظمی برداشت نہیں کی جائیگی،آئی جی جیل خانہ جات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کہاہے کہ کسی قسم کی بدعنوانی اوربدنظمی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا۔جیلوں کی بہتری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں ۔اسیروں کی بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پرکام ہورہاہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔وہ اتوارکوڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن کے دفترمیں راولپنڈی ریجن کی جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب شاہدسلیم بیگ ڈی آئی جی راولپنڈی اورراولپنڈی ریجن کی چھ جیلوں سینٹرل جیل راولپنڈی ،اٹک ،جہلم ،منڈی بہاؤالدین ،گجرات کی ڈسٹرکٹ جیلوں اورچکوال سب جیل کے سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11نکاتی ایجنڈے پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی جی جیل خانہ نے ریجن کی جیلوں میں دس ہزاراسیروں کی گنجائش کے لئے ملٹی سٹوریزبارکس ،واش رومز اورلانڈری بلاکس کی تعمیر،پی پی اکاؤنٹس کی شفافیت ،جیل کنٹینزمیں مقررہ نرخوں پراشیائے ضروریہ کی فراہمی وغیرہ کے حوالے سے ہونے والی کرپشن کی روک تھام ،پی سی او سسٹم میں شفافیت ،اسیروں کو منظورشدہ مینیوکے مطابق کھانے کی فراہمی ،کووڈ19کے حوالے سے ایس اوپیزپرعملدرآمدسمیت دیگرامورپربات چیت کی اوراس ضمن میں اقدامات بارے ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین