• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی ہالز کی بندش کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج ہوگا

صدر شادی ہال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج آل پاکستان شادی ہال اونر ایسوسی ایشن ملک بھر میں شادی ہالز کی بندش کے خلاف احتجاج کرے گی۔

شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا ہے کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں شادی ہال کھولنے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات پر نظر ثانی نہ کی گئی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب مارچ کریں گے۔

رانا رئیس نے کہا کہ ملک بھر کے پریس کلب میں جمع ہوکر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔ 

تازہ ترین