• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

طالب علموں کو آن لائن کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنا بڑا کارنامہ

پوری دنیا کو ہلا دینے والی وبا کورونانے بلاشبہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ،جس سے پاکستان میں جاری پی ایس ایل کے آخر کے میچز اورایونٹ ملتوی ہوا، اس کے بعد وبا نے پوُرے ملک میں ڈیرے ڈالنا شروع کردئے اور اس وقت ڈھا ئی لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہو چکے ہیں،اس تنا ظر میں جہاں مختلف شعبے برُی طرح متاثر ہوئے اور معاشی سرگرمیاں ما ند پڑگئیں، تعلیم کاشعبہ بھی بُری طرح متاثر ہوا۔

تاہم یہاں تعلیم اور کھیلوں کی سر گرمیوں کی بحالی کے لئے دیگر اداروں کی طرح کراچی کی مستند اور معروف در سگاہ کراچی پبلک اسکول نے بھی عملی اقدامات شروع کئے کھیلوں سے وابستہ کم و بیش 153اساتذہ نے ویڈیو بنا کر اسکول انتظامیہ کو بھیجی جس کو اسکول انتظامیہ نے سراہا اور چند دنوں میں ہی سفاوی کیمپس کورنگی میں یکم اپریل سے آن لائنکا با قاعدہ آغاز ہوا۔ 

جس میں جن میںسپورٹس پیریڈ کو بھی شامل کیا گیا، جس طر ح مختلف علوم کا نصاب ترتیب دیا جاتا ہے۔ اسی طرح کھیلوں کا نصاب بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ نرسری ، پری پرائمری اورپہلی ،دوسری کے بچوں کو وہ کھیل متعارف کرائے گئے ہیں جن کو بچے موجودہ حالات میں اپنے گھروں میںبآسانی کھیل سکتے ہیں۔ اسی طرح پرائمری کلاس کے طلبہ کو کرکٹ ،تائی کا نڈو ،کھو کھو،جمناسٹک ،فٹبال جبکہ سیکنڈری کلاس کے طلبہ و طالبات کے لئے کرکٹ،یوگا،تھرو بال ،تا ئی کانڈو ، فٹبال ، ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن،باسکٹ بال، اور اِسی طرح تمام عُمروں کی جسمانی ساخت کی مُناسبت سے ایتھلیکٹس کی بھی آگاہی دی جاتی ہے۔ 

جب کہ با قا ئدہ کو چنگ کے ساتھ ساتھ ان کھیلوں کے قوائد و ضوابط کے ذریعہ گھر بیٹھے بیٹھے طلبہ کو سیکھنے کازبر دست موقع مل رہا ہے اور جب اسکول کھلنے کے بعد یہ طلبہ میدانوں کا رُخ کر یں گے تو بہترین معلومات اور تیکنیک کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور جو بھوک اُن کو صلا حتیںدکھا نے کے لئے بے چین کر رہی ہے ،اُس وقت وہ زبر دست کار کردگی دکھا کر آن لا ئن کوچنگ سے انجوائےکررہے ہیں۔

کراچی پبلک اسکول میں ہر روز ہر کلاس کے آغاز پر باقاعدہ عام دنوں کی طرح مارننگ اسمبلی لی جاتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ تعلیمی اداروں نے کورونا کے دوران پہلی مرتبہ آں لائن کلاسوں اور کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کر کے شان دار مثال قائم کی ہے۔( راقم الحروف کراچی پبلک اسکول کےاسپورٹس کوآرڈینٹر ہیں)

تازہ ترین
تازہ ترین