• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن کوچنگ کورس میں پاکستان کے 33سابق ہاکی اولمپئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا سابق کھلاڑی شفقت رسول بھی کورس میں شریک تھے۔کرا چی سےاولمپئین ناصر احمد۔کاشف جواد انٹرنیشنل کھلاڑی محمد علی خان( پاکستان کسٹمز)خالد جونئیر اور سابق ہاکی کپتان حنیف خان کے صاحب زادے اذلان خان نے ملک کی نمائندگی کی۔قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے قومی ہاکی ٹیم کے آن لائن پریکٹس سیشن میں قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، انہوں نے کہا کہ ہاکی میرا پسندیدہ کھیل ہے۔ 

ماضی میں اس میں ہماری کامیابی بڑا اعزاز ہے ، موجودہ کھلاڑی بھی ایک بار پھر قومی ہاکی کو جیت کے ٹریک پر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انہوں نے کھلاڑیوں کو ڈٹ کر ٹریننگ کرنے کی تلقین کی۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ہاکی نے دنیا کے بڑے اسٹار کھلاڑی پیدا کیے ہیں، امید ہے نوجوان کھلاڑی ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔راشد لطیف نے کہا کہ جدید دور میں کامیابی کے لیے فزیکل فٹنس اہم ہے، پاکستان ہاکی کی کامیابیاں دنیا کے لیے مثال ہیں۔ اولمپیئنز فورم اینڈ ہاکی فیملی کے ترجمان سابق اولمپئن سلیم ناظم نےکہا ہے کہ پی ایچ ایف مسلسل سندھ حکومت سے کروڑوں روپے فنڈز لیکر ہاکی کی بہتری کے بجائے شاہ خرچیوں میں اڑا رہی ہے۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ
انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی
 محمد علی خان

جس کا کوئی حساب کتاب نہیں، ونا وباء کے باعث وزارت بین الصوبائی نے لاکھوں روپے کے فنڈز دیئے تاکہ کھلاڑیوں کو براہ راست وہ فنڈز فراہم کئے جاسکیں مگر افسوس پی ایچ ایف کی جانب سے کھلاڑیوں کے حوالے سے کسی قسم کی فلاحی سرگرمیاں سامنے نہیں آسکی ۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نار ملائزیشن کمیٹی نے اسپین کے ڈینیل لیمونز کو فیڈریشن کا ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کیا ہے، ان کا معاہدہ چھ ماہ کے لئے جس کے دوران وہ ملک میں فٹبال کے اسٹریکچر کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے،پاکستان فٹبال کی کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان کا کہنا ہے کہ ڈینیل اس حوالے سے بہت زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، ان کی تقرری سے ملک میں اس کھیل کے ڈھانچے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،نئے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش ہے، کوشش ہوگی کہ اسے مظبوط بنایا جائے۔

کراچی اسپورٹس فورم، لائنز کلب انٹرنیشنل اور سید فائونڈیشن کے اشتراک سے آنکھوں کے امراض میں مبتلا کھلاڑیوں، کوچز، اسپورٹس آرگنائزر، گرائونڈ اسٹاف اور ان کی فیملیز کو آنکھوں کے معائنہ اور موتیے کے مفت آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی کاکہنا ہے کہ سماجی خدمات کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم لائنزکلب انٹرنیشنل ڈسڑکٹ 305 سائوتھ کے ہم خیال سابق گورنرلائن انورجاوید اور انکے ساتھی گورنرز نے میڈیکل کیمپ اور موتیے کے مفت آپریشن کیلئے اپنی خدمات اور تعاون پیش کیا ہے پہلے مرحلے میں اگلے ماہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا جہاں ماہر جشم پر مبنی ڈاکٹرز کی ٹیم مریض کی اسکریننگ کریں گے جس کے بعد رپورٹ میں دی گئی تجاویزکے مطابق طبّی سہولیات فراہم کی جائیں گی ڈاکٹرز کیجانب سے موتیے کے آپریشن کی تجویز پر مختلف اسپتالوں میں مفت آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 

اسپورٹس راؤنڈ اپ
لا اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر لیا گیا گروپ

 اس کے علاوہ آئی اسپیشلسٹ کیجانب سے مریضوں کو چیک اپ کے ساتھ ساتھ انہیں طبّی مشورے اور ضروری ادویات بھی مہّیا کی جائیں گی جبکہ کیمپ میں شوگر اور بلڈ پریشرکے مریضوں کے بھی مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے سید وسیم ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ سے قبل رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے ناموں کے اندراج کیلئے کھلاڑیوں، کوچز، آرگنائزر اور گرائونڈ اسٹاف کو اپنی متعلقہ ایسوسی ایشنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے رجسٹریشن کے بعد ایسوسی ایشنز کیجانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق مریضوں کو علاج اور مفت ادویات کی سہولت فراہم کی جائے گی وسیم ہاشمی کے مطابق فورم کے تحت دوسرے مرحلے میں حیدرآباد اور تیسرے مرحلے میں جیکب آباد میں آنکھوں کا معائنہ اور موتیے کے مفت آپریشن کئے جائیں گے۔ 

فورم کیجانب سے آئندہ بھی مفادعامہ کے ایسے پروگرامز کو جاری رکھا جائے گا،تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں خاص طور پر کھیلوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے ،قانون کےطالب علم کا مضبوط ذہن کے ساتھ جسمانی طور پر بھی مضبوط ہونا بہت ضروری ہے یہ بات سپر یم کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد نے جسٹس ہیلب لائن کے زیر اہتمام لا اسٹوڈنٹس کرکٹ لیگ کی کیشن ایوارڈکی تقریب سپریم کورٹ آف کراچی میں موجود شرکا اور کھلاڑیوں سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پرپی ایچ ایف کے لیگل ایڈوازرجی این قریشی، جاوید جھتاری ایڈوکیٹ، ایڈووکیٹ ندیم شیخ ،سلیم مائیکل، عظمت اللہ خان ، حارث امین بھٹی ،ذوالفقارعلی شاہ نے بھی خطاب کیاعدنان احمد نے مزید کہا کہ ندیم شیخ کی جسٹس ہیلپ لائن میں گراں قدر خدمات ہیں اورانہوں نے جسطرح کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا یہ بات قابل ستائش ہے۔ 

انہوں نے رنر شہید زوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی اور ونر ٹیم ایس ایم لاء کالج کو مبارک باد پیش کی ، جی این قریشی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ لاء اسٹوڈنٹ کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہے اور ندیم شیخ نے جسطرح لاء کرکٹ لیگ آرگنائز کرائی ہے انہیں میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اب ہم انشاء اللہ بہت جلد ہاکی ٹورنامنٹ بھی آرگنائز کرینگے، نظامت کے فراءض ندیم شیخ نےانجام دیے جبکہ تلاوت قرآن کی سعادت رضوان نے حاصل کی آخر میں ایس ایم لاء کالج کو حکومت سندھ وزات کھیل کی جانب سے 50 ہزار روپے کا کش ایوارڈ دیا،پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے کہاہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے سالانہ گرانٹ کی فراہمی احسن اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث اس مشکل حالات میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے سپورٹس فیڈریشنز کو میرٹ کی بنیاد پر سالانہ گرانٹ دے کر کھلاڑیوں اور فیڈریشنز کے عہدیداروں کے دل جیت لئے اور یہ رقوم حکومتی ہدایات کے مطابق کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ پر خرچ کی جائے گی،اگلے سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کےموقع پر منتظمین نے قر نطینہ سینٹرز بھی قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے،جو اولمپکس ویلیج کے علاوہ اسپتالوں میں ہنگامی صورت حاک کے لئےموجود ہوں گے۔

انتظامی کمیٹی کے سر براہ یوشیرو موری نے کہا کہ ان کھیلوں کے دوران ہمیں کورونا سے دفاع کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کی ادویا سامنے نہیں ائی تو ان کھیلوں کے لئے جاپان آنے والوں کے لئے قر نطینہ سینٹرزبھی تیار رکھنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کسی کھیل اور کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کے امکانات ہیں،دوسری جانب جاپان کےکچھ سائنس دانوں اور ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ اولمپکس کو محفوظ طریقے سے منعقد نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ کوئی ویکسین دستیاب نہ ہو۔ 

پاکستان میں پہلی بار آن لائن تلوار بازی ورکشاپ شروع ہوگیا جس کا افتتاح پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری عثمان احمد نے کیا۔ اس موقع پرسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری احمد علی راجپوت بھی موجود تھے۔اس ورکشاپ میں پاکستان اور بیرون ملک سے 200 سے زائد کوچز اور کھلاڑی شریک ہیں۔ورکشاپ کے ڈائریکٹر اور جنرل سیکرٹری، سندھ فینسگ ایسوسی ایشن، محمد تقی نےکہا کہ شرکاء کو بنیادی مہارت اور تیکنیک دی جائے گی۔،اسپورٹس فار لائف کے سی ای او شیزازقاضی نے بتایا کہ یہ ان کی چوتھی ا سپورٹ ورکشاپ ہےسیشن کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا۔ کورس کے بعد شرکا کو آن لائن سند دی جائےگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین