سول ایوی ایشن کی درخواست پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے نجی ایئرلائن کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن اور دیگر شیئر ہولڈرز کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمے میں منی لانڈرنگ، چیک باؤنس سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، نامزد ملزمان کینیڈین شہری ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان پر 1 اعشاریہ 4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔