متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پر دھرنا دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کل سہ پہر ساڑھے 3 بجے دھرنا دے گی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ، اوور بلنگ اور ٹیرف میں اضافے کے خلاف کراچی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ایم کیو ایم کے حالیہ اعلان سے قبل جماعت اسلامی اور حکمران جماعت پی ٹی آئی کی قیادت کراچی میں کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے دے چکی ہیں۔