وزیراعلیٰ پنجاب سے سابقہ اور نئے آفیسرز کمانڈنگ سنٹرل ایئر کمانڈ نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کو سراہا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق ائیر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ائیر کمانڈ ایئروائس مارشل طارق ضیاء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ نئے ائیر آفیسر کمانڈنگ سینٹرل ائیر کمانڈ ایئروائس مارشل ظفر اسلم کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ارضِ پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاکستان ائیر فورس کے بہادر شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔