• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھوس شواہد ہیں، آصف زرداری نے کلفٹن کا گھر کرپشن سے بنایا، نیب

ٹھوس شواہد ہیں، آصف زرداری نے کلفٹن کا گھر کرپشن سے بنایا، نیب


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے کلفٹن کراچی گھر کومنجمد کرانے کیلئے دائر درخواست پر نیب نے جواب جمع کرادیا۔ 

8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزکشن سے متعلق کیس میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔

اسٹینو گرافر مشتاق کے اکائونٹ سے گھر کی خریداری کےلئے 15 کروڑ ادا کئےگئے، زرداری خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے،مشتاق نے سابق صدر کے ساتھ 104 غیرملکی دورے کئے۔

دونوں کا عارضی پتہ مکان ایف ایٹ اسلام آباد ہے،مشتاق کو شامل تفتیش کرنے کی کوشش کی جو فرار ہوگیا،نیب نے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت سےآصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھر منجمد کیا جائے۔

تازہ ترین