آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

طلباء اور والدین ہراسگی کی شکایت ضرور درج کرائیں: مسرت جمشید چیمہ

حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کہتی ہیں کہ طلباء اور ان کے والدین ہراساں کرنے کی شکایات ضرور درج کرائیں۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ شکایات درج کرانے والوں کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسکولوں میں طلباء کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس وقت تک کچھ نہیں کر سکتی جب تک بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف شکایت درج نہ ہو۔

مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں ہراساں کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

طالبات کو ہراساں کرنے والوں کو سزا دی جائے گی: مسرت جمشید چیمہ

واضح رہے کہ2 ہفتے قبل ’جیو نیوز‘ پر خبر نشر ہوئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور کے معروف نجی اسکولوں میں طالبات کو جنسی ہراساں کیا جا رہا ہے۔

اس خبر کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور دیگر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید