• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ طاہر پلازہ کے مرکزی ملزم کی اپیل مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے سانحۂ طاہر پلازہ کے مرکزی ملزم عمران سعید کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس عبدالمالک گدی نے کیس کافیصلہ سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکن عمران سعید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران سعید نے 2008ء میں طاہر پلازہ کو آگ لگا کر وکلاء سمیت 6 افراد کو زندہ جلا دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران سعید کی نشاندہی پر رینجرز نے دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجرم جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعترافِ جرم کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سانحۂ طاہر پلازہ کیس میں مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

جسٹس عبدالمالک گدی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ٹھوس شواہد پیش کیے گئے ہیں اس لیے سزا کالعدم قرار نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران سعید کو 21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزم کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔

تازہ ترین