• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی وقت کے مطابق آج سورج 2 بج کر 26 منٹ پر خانۂ کعبہ کے عین اوپر آ گیا، سورج کے عین اوپر آنے سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو گیا۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سورج کے عین خانہ کعبہ کے اوپر آنے کے وقت قبلےکی درست سمت کا تعین قطب نما کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زمین پر لکڑی گاڑنے کے بعد اس کا سایہ خانہ کعبہ کی سمت ہو گا، سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر آجاتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

دنیا بھر میں خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کیا گیا

آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا

واضح رہے کہ جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے توقع ظاہر کی تھی کہ آج مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت (سعودی وقت کے مطابق) دن کے 12 بجکر 26منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ سال رواںِ 2020ء کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔

تازہ ترین