پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج تیسرا دن ہوگیا، پی ٹی آئی نے میری پریس کانفرنس میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب نہیں دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزیروں کے فرنٹ مین بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن میں ملوث ہیں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کے فرنٹ مین کےالیکٹرک کی کرپشن کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پریس کانفرنس میں ایف آئی کی رپورٹ دکھائی مگر اس کا کوئی جواب نہ ملا، پریس کانفرنس میں عمران خان کی بہن کی کرپشن کا معاملہ بھی اٹھایا، کوئی جواب نہیں ملا۔
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے حوالے سے میں نے سوال اٹھائے مگر نیب اور عدالتیں خاموش ہیں۔