• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم اکتوبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں یکم اکتوبر کے لیے ہیں، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید