• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروس کی استعداد اور کارکردگی میں بہتری کے لیے حکومتی اقدام

سول سروس کی استعداد اور کارکردگی میں بہتری کے لیے حکومت نے ریٹائرمنٹ کیلئے سول سرونٹس رولز 2020 نافذ کردیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 15 اپریل کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد سول سرونٹس رولز 2020 وضع کیے گئے ہیں۔

ریٹائرمنٹ رولز 2020 کے تحت سروس کے 20 سال مکمل ہونے پر 22 گریڈ تک کے افسر یا عہدیدار کی لازمی جانچ کی جائیگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ قواعد کے تحت ریٹائرمنٹ بورڈز اور ریٹائرمنٹ کمیٹیوں کے ذریعے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیاجائے گا۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ گریڈ 20-22 کے افسران کی کارکردگی کے جائزے کے لیے بورڈ کی سربراہی چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کرتے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری قانون اس کے مستقل ممبر ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہر وزارت کے گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی جانچ کے لیے کمیٹی کا سربراہ متعلقہ ایڈیشنل سیکریٹری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، فنانس ڈویژن اور لاء ڈویژن کے جوائنٹ سکریٹری اور متعلقہ محکمہ کے سربراہ کمیٹی کے ممبر ہیں۔

تازہ ترین