• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کپور خاندان کی تاریخی حویلی گردش ایام کا شکار

پشاور میں کپور خاندان کی تاریخی حویلی گردش ایام کا شکار 


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے کپور خاندان کی پشاور میں واقع تاریخی حویلی گردش ایام کا شکار ہوگئی۔کپور خاندان کی یہ تاریخی حویلی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث خستہ حال ہوگئی ہے۔ دوسری طرف فنڈز نہ ہونے کی وجہ حکومت حویلی کو میوزیم یا تفریحی مقام بنانے کے اپنے اعلان کو عملی جامہ نہ پہنا سکی۔پشاور کے علاقے ڈھکی منور شاہ میں واقع حویلی راج کپور ہاؤس کے نام سے مشہور ہے، جو 1918سے 1922 کے درمیان تعمیر ہوئی۔مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ قدیم حویلی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، دیواروں میں دڑاریں پڑچکی ہیں جبکہ آرائشی محراب بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ چکے ہیں جبکہ عمارت کی آخری دو منزلیں بھی گرادی گئیں۔حویلی کے مالک نے اسے 2 مرتبہ مسمار کرکے پلازہ بنانے کی کوشش کی، جس پر حکومت نے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ حکومت نے حویلی کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے یہاں تفریحی مقام یا میوزیم تعمیر کرنے کا اعلان کیا تاہم کئی سال گزر جانے کے باوجود اس پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا جاسکا۔کپور حویلی بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار راج کپور کی جائے پیدائش ہے، ششی کپور اپنی آبائی حویلی کو دیکھنے کے لیے یہاں آئے تھے۔حویلی مالکان کے مطابق ان کا حکومت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر حکومت حویلی خریدنا چاہتی تو مناسب قیمت ادا کرے۔

تازہ ترین