• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

املی کے استعمال سے مجموعی صحت پر اثرات

کھٹا میٹھا پھل املی کے استعمال کے بے شمار فوائد ہیں، وزن میں کمی لانے سمیت ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی اس کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق املی کے 120 گرام گودے میں 28 فیصد میگنیشیم، 22 فیصد پوٹاشیم، 19 فیصد آئرن، 9 فیصد کیلشیم، 14 فیصد فورسفورس، 34 فیصد وٹامن بی 1 ( تھائمن ‘ ، 11 فیصف وٹامن بی 2 ( ریبوفلاوین) اور 12 فیصد وٹامن بی 3 ( نیاسین) پایا جاتا ہے ، اس کے علاوہ املی میں وٹامن سی، کے، وٹامن بی 6، فولیک ایسڈ، وٹامن بی 5، کوپر اور سلینیم کی بھی مقدار پائی جاتی ہے ۔

ماہرین غذائیت کے مطابق املی کھٹا میٹھا غذائیت سے بھر پور پھل ہے جسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے ، گرمیوں کے موسم میں املی کا شربت راحت بخش احساس دلاتا ہے ، املی کا استعمال کئی کھانوں میں بھی کیا جاتا ہے جبکہ اس کی چٹنی بھی بنا کر استعمال کی جا سکتی ہے۔

املی کے استعمال کے چند فوائد مندرجہ ذیل ہیں :

وزن کم کرنے میں مدد گار

املی فائبر سے بھرپور پھل ہے، ایک تحقیق کے مطابق املی میں فلاوونائیڈز اور پولیفینول پائے جانے کے سبب اس کے روزانہ استعمال سےوزن میں کمی آتی ہے ۔

املی میں ’ہائیڈراکزی سیٹریک ایسڈ‘ بھی پایا جاتا ہے جو بار بار کھانے کی طلب کو کم کرتا ہے ۔

معدے کے السر سے بچاؤ

معدے کا السر ایک تکلیف دہ بیماری ہے ، معدے کا السر معدے کے اندرونی حصوں اور آنتوں میں پایا جاتا ہے ، املی میں پولیفینولک کمپاؤنڈز پائے جانے کے سبب املی کا استعمال السر ہونے سے بچاؤ ممکن بناتا ہے ۔

ذیابطیس میں مفید

املی میں اینٹی انفلامینٹری خوصوصیات اور’ایلفا ایملیز انزائم‘ بھی پایا جاتا ہے، املی کا استعمال بلڈ شوگر لیول متوازنب ناتا ہے، ذیابطیس کے نتیجے میں متاثر ہونے والے جگر کے پٹھوں کو دوبارہ صحت مند بننے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

املی کے استعمال سے پیٹ سے جڑی کئی شکایتوں میں آرام آتا ہے ، املی کا استعمال پیٹ کو پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے ، ڈائریا کی شکایت کے لیے اس کا استعمال بہترین ہے ۔

دل کی صحت میں املی کا کردار

املی کے استعمال سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے ، اس کے استعمال سے خون میں موجود مضر صحت کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے جبکہ مثبت کولیسٹرول کی سطح قدرتی طور پر بہتر ہوتی ہے ، پوٹاشیم کے سبب املی کے استعمال بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے ۔

جگر کی کارکردگی بہتر بناتی ہے

غزائیت سے بھرپور املی کے استعمال سے جگر کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے ، اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال خون میں چر بی جمنے سے روکتا ہے ۔

املی کا استعمال الرجی سے بچاتا ہے

املی کا استعمال الرجی سے بچاؤ ممکن بناتا ہے، املی میں اینٹی ا یستھمیٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے دمہ اور کھانسی میں آرام ملتا ہے ، املی میں وٹامن سی پائے جانے کے سبب قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے جس کے نتیجے میں کھانسی اور زکام سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔

تازہ ترین