• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی زیدی سامنے بیٹھ کر مناظرہ کریں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ میں کہتا ہوں علی زیدی میر ے سامنے بیٹھیں مناظرہ کریں، میں جو الزام لگا رہا ہوں اس کی نفی کریں یا توثیق کریں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی کے پاس تین ملین فنڈ شوکت خانم کے تھے کس طرح ان سے نکالے گئے۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ایک طرف لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف یہاں جلسے کررہے تھے، دوسری طرف وہ ایم کیو ایم کی منتیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت سے عمران اسماعیل ملے یہ ذمہ داری ان کو دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

سعید غنی نے کہا کہ اس حکومت کی نااہلی سے ملک کی معیشت تباہ اور عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، دوائیں، گندم، چینی، پیٹرول جس جس چیز کا نوٹس لیا گیا وہ اور مہنگی ہوتی ہے۔

صوبائی وزیر نے علی زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جو کچھ میرے خلاف کرو گے کرو، آپ لوگوں نے مجھ سے پنگا غلط لیا ہے، میں یہاں صدیوں سے رہتا ہوں، رہوں گا تم لوگ تو ملک سے بھاگ جاؤ گے۔

سعید غنی نے کہا کہ میرے خاندان کے لوگ صرف ہزاروں کی تعداد میں چنیسر گوٹھ میں رہتے ہیں، اگر کوئی غلط شخص ہوگا تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے صاف ستھری سیاست کی ہے، کسی چول کو اپنی عزت خراب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

تازہ ترین