• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقدام قتل ملزم کے فرار کامقدمہ، گرفتار3پولیس اہلکاروںکی رہائی

پشاور( نیوزرپورٹر) پشاورکی مقامی عدالت نےہسپتال سے اقدام قتل کے ملزم کے فرار میں گرفتار5پولیس اہلکاروںکے مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے ملوث دو کانسٹیبلوں معاذ اللہ اور طارق افضل کو دو دو سال قید بامشقت اور پانچ پانچ ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا جبکہ مقدمہ میں تین کانسٹیبلوں مہاد علی ، شوکت علی اور حامد کامران کو باعزت طور پر رہا کرنے کا حکم سنایاگیا۔ رہائی پانے والے کانسٹیبلوں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کی معروف قانون دان مس حمیرا رحمن ایڈوکیٹ نے شہادتوں اور ٹھوس دلائل دیتے ہوئے ان کی بے گناہی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے عدالت کو آگاہ کیا استغاثہ کے مطابق 28 جولائی 2003کو اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم انور گل ولد فضل مالک سکنہ تنگی نصرت زئی کو پشاور جیل سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میڈیکل چیک اپ کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں رش کا فائدہ اٹھاکر ملزم رفوچکر ہوگیا تھا جس کے سبب گارتھ میں شامل پانچوں کانسٹیبلوں کے خلاف تھانہ خان رازق کابلی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین