پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی نیب کے ہاتھوں غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ جو ہورہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
پی پی چیئرمین نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت وقت وزیر اور ساتھی چینلز مل کر دوسرے چینل کو بلیک میل کریں، سیاسی مخالفین اور میڈیا مالکان کے خلاف کیسز چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کے ساتھ جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ بہت غلط ہورہا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔