• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے دوران حادثات سے بچنے کیلئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں؛ ڈاکٹر سیمیں جمالی

بارشوں کے دوران حادثات سے بچنے کےلئے ماہرین صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جنگ سے گفتگو میں جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ بارشوں کے دوران بے احتیاطی سے کئی افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، اس لئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ وہ بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں، الیکٹرک شاکس سے بچنے کے لئے اسپنچ کی چپل استعمال کریں۔

 بارشوں میں حادثات سے بچنے کی احتیاطی تدابیر
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی

ڈاکٹر سیمی جمالی نے مزید کہا کہ پانی ابال کر پئیں، ڈی ہائیڈریشن اور زہر خورانی سے بچنے کے لئے ہاتھ کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں، ڈائیریا اور ٹائیفائیڈ سے بچنے کےلئے پھل اور سبزیاں دھو کر استعمال کریں، غیرمعیاری اور بازاری کھانوں سے پرہیز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مین ہولز کو بند رکھیں، بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، آہستہ اور احتیاط سےڈرائیونگ کریں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے یہ بھی کہا کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں، سائیلنسر کے ساتھ اضافی پائپ لگائیں تاکہ گاڑی بند نہ ہو اور ٹریفک کی روانی بحال رہے اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان ہدایات پر عمل کریں اور بارشوں اور تیز ہواؤں کی صورت میں بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ وہ حادثات سے محفوظ رہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے مزید کہا کہ چونکہ شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے اس لئے جناح اسپتال میں رین ایمرجنسی کے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

تازہ ترین