• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں نرسوں کی ہڑتال، مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں درجنوں جونیئر اور سینئر نرسیں اپنے مطالبات کے حق میں اور ہسپتال کی انتظامیہ کے رو ئیے  کے خلاف اور ایم ایس کی طرف سے 12نرسوں کے خلاف ای ڈی او کو رپورٹ بھیجے جانے پر سراپا احتجاج بن گئیں اور انہوں نے ہڑتال کردی ، اس دوران 7سو سے زائد بستروں پر مشتمل اس ہسپتال میں مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور سب سے زیادہ تکلیف دہ صورت حال کا سامنا دل کے مریضوں کے علاوہ گیسٹروں میں مبتلا ہو کر ہسپتال آنے والے مریضوں کو پیش آئیں، ہسپتال کی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بندیشہ نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والی نرسوں کے بارے میں رپورٹ بھیجی تھی ہسپتال میں پونے دو سو نرسوں کی سیٹیں ہیں جن میں سے 65سیٹیں خالی ہیں جس کے باعث نرسنگ سٹاف کی شدید کمی سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے، نرسوں کی ہڑتال کے دوران ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پیرا میڈیکل ستاف کے فرائض بھی انجام دیئے۔
تازہ ترین