• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران تجارت دونوں برادر اسلامی ممالک کی اہم ضرورت ہے ،کلیکٹرکسٹمز

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ایران کے مابین باہمی تجارت دونوں برادر اسلامی ممالک اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کلیکٹر کسٹمز کو ئٹہ عبدالوحید مروت نے قونصلیٹ جنرل ایران کے اکنامک افیئرز کے انچارج حسین جعفری سے گزشتہ دنوں دورہ خیر سگالی کسٹم ہائوس کے دوران کیا۔ کلیکٹر کسٹمز نے انھیں ایشئین ڈویویلپمنٹ بینک کی جانب سے چمن میں جاری آئی ٹی ٹی ایم ایس پراجیکٹ کے حوالے سے آگا ہ کیا۔ اس پراجیکٹ سے علاقے میں درآمدات اور برآمدات میں جدید طریقوں سے کاروبار کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔ پاکستانی گورنمنٹ برادرہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تفتان بارڈر پر بھی اسی قسم کے پراجیکٹ کا آغاز کرنے کا خواہش مند ہے۔ تاکہ پاک ایران بارڈر پر بھی درآمدات اور برآمدات کو مزیدوسعت دی جاسکے ۔ پاکستان گورنمنٹ نے وائیٹ سپیرٹ درآمدات کے حوالے سے بھی ایرانی گورنمنٹ کو اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ وائٹ سپریٹ کی چیکنگ اور سیکورٹی کے اسٹینڈرڈ کا خاص خیال رکھا جائے۔ پاکستان گورنمنٹ ایرانی تاجروں کو ہر قسم کی سہولیات دے رہی ہے اور ٹریڈ کے حوالے سےہر سال مشترکہ بارڈر اجلاس منعقد کیاجاتا ہے جس میں دونوں حکومتوں اور مقامی چمبرز آف کامرس کے مسائل زیر غور لائے جائینگے۔ 
تازہ ترین